ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈ

جمعہ 19 فروری 2016 09:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں2ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1202ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،روالپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت47ہزار400روپے سے گھٹ کر47ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت40ہزار542روپے پر آگئی جبکہ ایک تولہ سونا650روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہا ۔