کراچی ، سفاک بیٹے نے ماں کو قتل ، بہن کو زخمی کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 19 فروری 2016 09:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل ، بہن کو زخمی کردیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کلفٹن کے علاقے بوٹ بین میں غلام ربانی نامی شخص نے اپنی ماں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور بہن کو زخمی کردیا واقعہ کے بعد پولیس نے جھگڑے کی اطلاع ملنے پر غلام ربانی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نے ساس بہو کے جھگڑے سے تنگ آکر بدھ کے روز اپنی بیوی کو طلاق دی اور آج ماں کو قتل کیا غلام ربانی بینک کاملازم ہے ملزم کی بہن گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :