موجودہ وقت شمالی شام میں نوفلائی زون کے قیام کے لیے مناسب نہیں ہے۔ عالمی فوجی اتحاد، داعش سے لڑنے میں مدد دینے والے گروپوں کی حمایت کریں گے۔ ترجمان کرنل اسٹف وارن

جمعہ 19 فروری 2016 09:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء)شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ دولت اسلامی ”داعش“ کی سرکوبی میں مصروف امریکا کی قیادت میں عالمی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ موجودہ وقت شمالی شام میں نوفلائی زون کے قیام کے لیے مناسب نہیں ہے۔داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے ترجمان کرنل اسٹف وارن نے غیر ملکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں شمالی شام میں نوفلائی زون کے قیام کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ اس کے لیے بھاری فوجی نفری اور فوجی سامان کی علاقے میں منتقلی کی ضرورت پڑے گی جو کہ عملا فی الحال مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں کرد جنگجو روسی یا شامی فوج کے منصوبے پرعمل پیرا نہیں بلکہ ان کی توجہ صرف کردی علاقوں پر مرکوز ہے۔ایک سوال کے جواب میں کرنل وارن نے کہا کہ عالمی اتحاد ان جنگجو گروپوں کی حمایت کرے گا جو داعش کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا عالمی اتحاد شمالی شام میں نو فلائی زون کے قیام کے لیے کیا موقف رکھتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ نو فلائی زون کے قیام کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فوجی اور فوجی سامان علاقے میں منتقل کرنا ہو گا جو کہ عملاً مشکل ہے۔ اس لیے موجودہ حالات میں شام میں نو فلائی زون قائم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :