سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 19 فروری 2016 09:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء)سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں چار فروری سے نوے دن کی توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے اجراء کے باعث رینجرز کی کارروائیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد محکمہ داخلہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :