جماعت اسلامی کا مارچ سے کرپشن فری پاکستان تحریک چلانے کا اعلا ن،آغاز خیبرپختونخوا سے ہوگا

جمعہ 19 فروری 2016 09:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء)جماعت اسلامی نے مارچ سے کرپشن فری پاکستان تحریک چلانے کا اعلان کردیا،آغاز خیبرپختونخوا سے ہوگا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) فرینڈلی اپوزیشن کرتی آئی ہیں،اپوزیشن میں رہ کر سارے انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن پاکستان کی کوئی بھی حکومت انصاف نہیں چاہتی،چاروں صوبوں میں انصاف کا نظام یکساں ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرسیاسی جماعت اپنے کارندوں کو بچانے میں لگی ہے،نیب مرکزی ادارہ ہے اسے چاروں صوبوں میں کام کرنے دیا جائے اور ملک کی ایک پائی بھی لوٹنے والوں کی گردنوں میں ہاتھ ڈالا جائے۔امیر جماعت اسلامی نے مارچ سے کرپشن فری پاکستان تحریک چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ مارچ سے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تحریک کا آغاز صوبہ خیبرپختونخوا سے کریں گے