کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،اجلاس میں آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

جمعہ 19 فروری 2016 09:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء)ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن کیا جائے گا جب کہ چوری شدہ سامان کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان ، بینک ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف کارروائیوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ چوری شدہ سامان کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :