حکومت نے چائنا حب پاور کو بجلی کا یونٹ 8 روپے 12 پیسے میں بیچنے کی منظوری دیدی

جمعرات 18 فروری 2016 09:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء) حکومت نے چائنا حب پاور کو بجلی کا یونٹ 8 روپے 12 پیسے میں بیچنے کی منظوری دے دی۔چائنا پاور انویسٹمنٹ کمپنی اور حب پار کمپنی کے اشتراک سے بلوچستان میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لیے 1320 میگا واٹ صلاحیت کے لگائے جانے والے اس منصوبے پر لگ بھگ 2 ارب ڈالر لاگت آرہی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق کمپنی پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی آئندہ 30 سالوں تک 8 روپے 12 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بیچ سکے گی۔چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت پاکستان میں پاور سیکٹر میں کثیر سرمایا کاری کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹ سے ملک میں موجودہ کوئلے کے وسیع ذخائر کو بروکار لانے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :