2خواتین سمیت 63سے زائد انتہائی خطرناک انسانی سمگلرز کا تصویری ڈیٹا جاری،لاہور، راولپنڈی سے 8,8افراد جبکہ گجرات، سرگودھا، گوجرانوالہ، جھنگ، سیالکوٹ، گوجر خاں کے تین، تین سمگلرز کی تصاویر پہلی بار ہیک کے لئے شائع کی گئی ہیں

جمعرات 18 فروری 2016 09:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے 2خواتین سمیت 63سے زائد انتہائی خطرناک اور عرصہ دراز سے مطلوب انسانی سمگلرز کا تصویری ڈیٹا جاری کردیا ہے جس میں سب سے زیادہ مجرموں کا تعلق صوبای دارالحکومت لاہور اور وفاقی دارالحکومت کی جڑوں سٹی راولپنڈی ہے جن کی تعداد آٹھ آٹھ پر مشتمل ہے علاوہازیں ضلع گوجرانوالہ، ضلع گجرات، ضلع سرگودھا، جھنگ، سیالکوٹ، گوجر خاں کے تین تین انسانی سمگلرز کی تصاویر بھی پہلی بار عوام کے لئے شائع کی گئی ہیں ۔

ایف آئی اے کے مطابق عوام الناس سے التماس کی گئی ہے کہ تصاویر اور سمگلرز سے متعلقہ معلومات کے مطابق کسی بھی قسم کی اہم اطلاع ادارے کے ہیڈکوارٹر کو کریں یا صوبائی ہیڈ آفس کے کنٹرول روم بتائیں تاہم اطلاع دینے والے افراد کا نام خفیہ راز میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی تصاویری دستاوزات شائع کرنے کا مقصد عوام الناس کو ان کے کردار براے آگاہی دینا ہے تاکہ یہ دوبارہ اپنے مذموم و قاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں جن افراد کی تصاویر کو عوام کے لئے شائع کیا گیا ہے ان میں شازیہ اعجاز ولد اعجاز احمد راولپنڈی اور سرگودھا کی رہائشی زوبیہ اوہابملک زوجہ عاصم محمود ملک کا نام اور تصویر بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کے رہائشی محمد مظہر حسین ولد محمد امین بھٹی ، جاوید افتخار فیصل ولد شیخ افتخار احمد راولپنڈی، محمد افضل عارف ولد ملک محمد عارف نارنگ منڈی، محمد سراج خاں ولد راج ولی خان راولپنڈی، سید نجم الحسن ولد رحمت علی شاہ چوبرجی لاہور، شوکت حسین ندیم ولد محمد شریف سبزہ زار لاہور، عبدالستار بھٹی ولد محمد یعقوب بھٹی گڑھی شاہو لاہور، وقار احمد ولد تاج محمد خاں اٹک، صبع صادق ولد محمد بشیر کالج روڈ ڈسکہ، ظفر اقبال ولد ساہی محمد منڈی بہاؤالدین، ساجد محمود ولد ثناء اللہ بٹرپیپلزکالونی گوجرانوالہ، عطاء اللہ طالب حسین وزیرآباد، مظفر حسین ولد غلام صابر ڈسکہ، ملک فیصل رسول اعوان ولد غلام رسول اعوان گوجر خاں، ملک زاہد ولد ملک شیر لالہ زار کالونی راولپنڈی، سید حسنین رضا شاہ ولد سید اختر شاہ کھاریاں، بلال احمد ولد چوہدری غلام محمد پنڈو داد نخان، علی رضا رانا ولد محمد شفیع ڈسکہ، مطلوب حسین ولد محمد سعید گوجرانوالہ، احسان اللہ ولد محمد اصغر گجرات، محمد بشیر ولد گلاب دین بدوکی کوسایاں، ناصر علی ولد محمد اشرف ٹوبہ ٹیک سنگھ، یاسر علی ولد محمد اشرف ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد اقبال ولد فیروز دین راولپنڈی، مختار احمد ولد یونس رحیم یار خاں، منور اقبال گوندل ولد شیر علی گوندل منڈی بہاؤالدین، محمد شریف نیازی ولد احمد خاں کھاریاں، عقیل احمد عباسی راولپنڈی، راجہ فرحان ولد راجہ شفان علی راولپنڈی، ممتاز حسین ولد نور حسین چکوال، ظفر اقبال ولد محمد یاسین ساہیوال، سجاد محمود لد محمد نواز اٹک، سید ندیم احمد علی ولد سید احمد علی کراچی، مسعود الحسن ولد محمد یعقوب گوجر خاں، امجدعلی ولد خاں محمد گوجر خاں، ملک محمد احسان ولد ملک صدیق گوجرانوالہ سمیت 63سے زائد انتہائی خطرناک و مطلوب انسانی سمگلرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :