برطانوی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد میں اضافہ، 2004 میں تعدا د 6,571جبکہ2014 میں12,255 ہو گئی

جمعرات 18 فروری 2016 09:33

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء )برطانوی جیلوں میں مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ انصاف کے اعداد وشمار کے مطابق 2014 میں برطانوی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد 12,255 تھی جبکہ 2004 میں جیلوں میں مسلمانوں کی تعداد 6,571 تھی۔

(جاری ہے)

جیلوں میں ہر سات میں سے ایک قیدی مسلمان ہے جبکہ برطانیہ میں مجموعی طور پر ہر بیس میں سے ایک شہری مسلمان ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو مسلمانوں کی جیلوں میں تعداد ان کے آبادی میں تناسب سے زائد ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ اکثر جیلوں میں مسلمان نمازیں بھی باجماعت ادا کرتے ہیں جبکہ انہیں حلال کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔