پاکستان سپر لیگ ، سیمی فائنل اور فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ، ٹکٹوں کی فروخت کی ذمہ داری ایک بھارتی کمپنی کو دی گئی ہے اور اس نے پہلے دو میچز میں بھی تمام ٹکٹیں فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن حقائق اس کے برعکس تھے

بدھ 17 فروری 2016 08:42

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء)پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹوں کی فروخت کی ذ مہ دار ی حاصل کرنے والی کمپنی کی طرف سے سیمی فائنل اور فائنل کی تمام ٹکٹوں کی فروخت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کی ذمہ داری ایک بھارتی کمپنی کو دی گئی ہے اور اس نے پہلے دو میچز میں بھی تمام ٹکٹیں فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن حقائق اس کے برعکس تھے۔کمپنی کی طرف سے سیمی فائنل اور فائنل کے لئے تمام ٹکٹوں کی فروخت کے اعلان سے بھی کرکٹ شائقین مایوسی کا شکار ہیں اور انہوں نے پی سی بی سے حقائق جاننے کا مطالبہ کیا ہے۔