لاہور یا کراچی؟؟ پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے میں کون جائے گا؟ صورتحال سامنے آ گئی

بدھ 17 فروری 2016 08:42

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء)لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک بار پھر اگر مگر کی صورتحال سامنے آ گئی ہے۔ آج کھیلے جانے والے دونوں میچز کے بعد واضح ہو پائے گا کہ کون سی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچی ہے۔ آج کھیلے جانے والے میچز میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔

(جاری ہے)

اگر آج کراچی کنگز میچ جیت جائے اور لاہور قلندرز میچ ہار جائے تو کراچی اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا ۔ اگر کراچی کنگز میچ ہار جائے اور لاہور قلندرز میچ جیت جائے تو لاہور آگے پہنچ جائے گا ۔ اگر دونوں ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیت جائیں تو پھر کراچی اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا ۔اگر لاہور قلندرز اور کراچی کنگز دونوں میچ ہار گئے تو پھر کراچی اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔