دال ماش کی قیمت300روپے کلوتک پہنچ گئی

بدھ 17 فروری 2016 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء) گھرکی مرغی دال برابرہوگئی،دال ماش کی قیمت300روپے کلوتک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چنددنوں میں پٹرول کی قیمتیں گرنے کے باوجودعام اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہاہے ،چینی 60روپے فی کلوسے بڑھ کر67گھی120سے137بیسن 100سے120،دال چنا80سے بڑھ کر100روپے دال ماش کی قیمت 300روپے فی کلوہوگئی ،جبکہ مرغی 150روپے کلومل رہی ہے لوگوں کاکہناہے کہ دالوں سے اب مرغی سستی ہے اورگھرکی دال مرغی برابرنہیں بلکہ دال مرغی سے دگنی قیمت میں مل رہی ہے اب مرغی دال برابرکہیں تودرست ہوگا