فیصل آباد،شوہرنے بیوی پربدچلنی کاالزام لگاکر1ماہ کابچہ ٹوکے کاوارکرکے قتل کردیا

بدھ 17 فروری 2016 08:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء) شوہر نے بیوی پر بد چلنی کا الزام لگا کر ایک ماہ کے معصوم بچے کوٹوکے کا وار کرکے قتل کردیا ، بچے کے قتل پر ماں کو غشی کے دورے ،شوہر موقع سے فرار، پولیس نے مقد مہ درج کرلیا،آن لائن کیمطابق تھانہ تاندلیانوالہ کے علاقہ چک 449گ ب کے رہائشی شاہد کو اپنی بیوی کے چال چلن پر شبہ تھا جس کی وجہ سے اکثر گھر میں دونوں میاں بیوی کے درمیان نوک جھوک ہوتی رہتی تھی ، آج بھی اسی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر مشتعل ہو کر شاہد نے اپنے ایک ماہ کے معصوم بیٹے کاسر ٹوکے کے وار کر کے تن سے جدا کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، جبکہ ننھے فرشتے کے بے رحمانہ قتل پر ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے ، پولیس نے ننھے پھول کی نعش قبضہ میں لے کر قاتل بد بخت باپ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :