آسٹریا ، 2 افراد نومبر میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے پر گرفتار

بدھ 17 فروری 2016 08:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء) آسٹریا میں 2 افراد کو نومبر میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یونانی میڈیا کے مطابق یہ دونوں افراد پیرس میں خودکش حملہ آوروں کے ساتھ ہی یونانی جزیرہ لیروس پہنچے تھے اور بعد ازاں اکٹھے ہی انہوں نے وسطی یورپ کا سفرکیا تھا۔ گرفتار شدگان میں سے ایک الجیرین نڑاد اور دوسرا پاکستانی نژاد باشندہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یونان پہنچنے پر ان دونوں گرفتار شدگان نے یورپی ایجنسی فرونٹیکس کے سامنے شامی باشندے ہونے کا اقرار کیا تھا۔ فرونٹیکس کے مطابق، دونوں کے پاس اصلی شامی پاسپورٹ تھے، جو کہ ممکنہ طور پر داعش نے چرائے ہوں گے۔ فرونٹیکس کے مطابق، یونان میں تفتیش کے دوران، یہ باشندے خود کو شامی النسل ثابت نہیں کر پائے تھے۔

(جاری ہے)

جس پر انہیں 30 دنوں کے اندر یونان چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

جبکہ بعد ازاں ان باشندوں کو 10 دسمبر کو آسٹریا کیشہر سالزبرگ کے مہاجرین کیمرکز میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ حکام کو مکمل یقین ہے کہ، گرفتار شدگان نے پیرس حملوں کے حملہ آوروں کو مکمل مدد فراہم کی تھی۔ حملہ آوروں کو بھی لیروس جزیرہ میں حکام نے تفتیش کیلئے روکا تھا۔ اور ان کے پاسپورٹ کا اندراج کرنے کے بعد انہیں، یونان میں بطور مہاجرقیام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ حکام کے مطابق ، پیرس حملہ کے مقام پر پائے جانے والے پاسپورٹ کے سیریل نمبر بالکل وہی ہیں۔ جو کہ آسٹریا میں گرفتار ہونے والیایک شخص کے یونان میں اندراج کیے جانے والے پاسپورٹ کے ہیں