امریکہ جنوبی کوریا میں ایف 22 سیٹلتھ لڑاکا طیارے تعینات کرے گا

بدھ 17 فروری 2016 08:50

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء) امریکہ جنوبی کوریا میں ایف 22 سیٹلتھ لڑاکا طیارے تعینات کرے گا ملکی خبررساں ادارے نے فوجی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جوہری صلاحیت کے حامل ایف 22 سیٹلتھ لڑاکا طیارے تعینات کرے گا جو کہ شمالی کوریا پر فوجی دباؤ ڈالنے کے مقصد کے تحت تعینات کئے جائیں گے حکام کا کہنا ہے کہ چار ایف بائیس لڑاکا طیارے امریکی سٹرٹیجک اثاثوں میں سے ایک ہیں جو کہ سیول اور واشنگٹن کے درمیان مشترکہ دفاعی تیاری کے اظہار کے لئے بھیجے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :