بھارت ،افضل گورو کی برسی منانے پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر غداری کے ا لزام میں گرفتار،ایس اے آر گیلانی نے دہلی پریس کلب میں افضل گورو کی پھانسی کی برسی پر ایک پروگرام منعقد کیا تھا،بھارتی پولیس،غداری کے الزام میں گرفتار طالب علم رہنما کیخلاف طلبہ کا احتجاج ،مودی حکومت نہیں چاہتی کے طلبہ کچھ بولیں، سرکارطلبہ کی سوچ، سمجھ اور بولنے پر اپنا حکم چلانا چاہتی ہے،آل انڈین سٹوڈنٹ فیڈریشن،ہمارا ہر قدم ملکی حفاظت کیلئے ہے ،ہندوستان مخالف سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،بی جے پی
بدھ 17 فروری 2016 09:30
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء)بھارت میں ایک اور انسانی آزادی کی پامالی ہوگئی،شہیدکشمیری افضل گورو کی برسی منانے پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ایس اے آر گیلانی کو غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالبعلم رہنما کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اب دہلی یونیورسٹی کے سابق استاد ایس اے آر گیلانی کو بھی منگل کی صبح حراست میں لے لیاگیا ۔
دہلی پولیس کے مطابق گیلانی کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور گیلانی نے دہلی پریس کلب میں افضل گورو کی پھانسی کی برسی پر ایک پروگرام منعقد کیا تھا۔خیال رہے کہ گیلانی کو 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن عدالت نے انھیں شواہد کی عدم موجودگی میں بری کر دیا تھا۔(جاری ہے)
تازہ گرفتاری سے قبل پریس کلب میں منعقدہ پروگرام کے بعد دہلی پولیس نے ان سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔
ان پر الزام ہے کہ انھوں نے افضل گورو کی حمایت میں نعرے لگوائے تھے۔اس سے قبل جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طلبا یونین کے لیڈر کنہیا کمار کو بھی افضل گورو کے سلسلے میں ہونے والے ایک پروگرام اور اس میں مبینہ طور پر کشمیر کی آزادی اور افضل گورو کے حق میں نعرے لگائے جانے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔پیر کو عدالت نے کنہیا کمار کے پولیس ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کر دی تھی۔اس سماعت سے قبل دہلی کے پٹیالہ ہاوٴس کورٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خود کو وکیل ظاہر کرنے والے ایک شخص نے جے این یو کے طالبعلموں پر حملہ کیا جو کنہیا کمار کی حمایت کے لیے عدالت آئے تھے۔دوسری جانب سنگھ پریوار کے نظریات کی حامل طلبہ کی تنظیم نے طلبہ کی گرفتاری کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔کنہیا کمار کو ’غداری‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور میڈیا کے کچھ اداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ان کے خیال میں یہ ردعمل حد سے زیادہ تھا۔کنہیا کی گرفتاری کے بعد جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دیگر 40 یونیورسٹیوں نے بھی طلبا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔افضل گورو کو پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں مجرم پایا گیا تھا اور انھیں پھانسی دے دی گئی تھی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آزادء اظہار رائے پر لگائی جانے والی حالیہ قدغن کے دوران مبینہ طور پر غداری کے الزام میں طالب علم رہنما کی گرفتاری کے خلاف بھارت بھر کی یونیورسٹیوں میں طلبہ نے احتجاج کا آغاز کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ احتجاج بائیں بازو ونگ کے طالب علم رہنما کی حراست کے خلاف ملک کی 18 یونیورسٹیوں میں کیا گیا، جس پر الزام ہے کہ انھوں نے کشمیری رہنما افضل گورو کی پھانسی کی برسی کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا تھا۔سب سے بڑا احتجاج نئی دہلی میں قائم جوال لال نہرو یونیورسٹی میں ہوا جہاں ہزاروں طالب علموں نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور انتظامیہ سے جاری تنازع کے چوتھے روز رکاوٹیں کھڑی کردیں۔آل انڈین اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے دہلی یونٹ کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت نہیں چاہتی کے طلبہ کچھ بولیں، وہ چاہتی ہے کہ طلبہ کی سوچ، سمجھ اور بولنے پر ان کا حکم چلے۔مذکورہ واقعہ مودی کی قوم پرست سوچ اور لبرل اور بائیں بازوں کی تنظیموں کے درمیان موجود نظریاتی کشیدگی کے باعث پیش آیا۔ہندوستان کی حکمران جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے طلبہ رہنما کنہیا کمار پر 'ہندوستان مخالف' جذبات کا الزام عائد کیا ہے۔بی جے پی کے ایک قانون ساز کا کہنا تھا کہ بائیں بازو کی سیاسی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے والی یونیورسٹی کو لازمی طور پر بند ہونا چاہیے۔نریندر مودی کے انتہائی قریبی ساتھی بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے اٹھایا جانے والا ہر قدم ملک کی حفاظت کے لیے ہے اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ احتجاج کا آغاز گزشتہ ہفتے کنہیا کمار کی گرفتاری کے بعد ہوا تھا، کنہیا نے اپنی ایک تقریر میں 2001 کے پارلیمنٹ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں محمد افضل گورو کو 2013 میں دی جانے والی پھانسی پر سوالات اٹھائے تھے۔انھوں نے افضل گورو کو مجرم قرار دیئے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے ان کے خلاف تمام شواہد کو واقعاتی قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ 28 سالہ کنہیا کمار کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں طلبہ اور وکیلوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بی جے پی سے منسلک طلبہ تنظیم کے رہنما کا کہنا تھا کہ آزادء اظہار رائے کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے جو ملک کو نقصان پہنچانے کے عمل کا جواز پیش کرے۔اخل بھاریتہ ویدیارتی پرشاد (آل انڈیا اسٹوڈنٹ کونسل) کے جوائنٹ سیکریٹری سوربھ شرما کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک دہشت گرد کی برسی مناتے ہیں تو آپ ہندوستانی نہیں ہوسکتے۔خیال رہے کہ ہوم منسٹر راج ناتھ سنگھ کو اْس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے ایک جعلی ٹوئیٹ پر بیان دیا کہ جواہر لعل نہرو (جے این یو) یونیورسٹی کے احتجاج کو پاکستانی تنظیم جماعت الدعوہ کے رہنما حافظ سیعد کی پشت پناہی حاصل ہے۔دہلی پولیس نے گزشتہ ہفتے جعلی ٹوئیٹ کو پھیلانے والے طلبہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ایسے باغیانہ اور ملک مخالف بیان بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ مئی 2014 میں مودی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے ہندوستان میں لوگوں کو قوم پرستوں کی جانب سے حملوں کا سامنا ہے۔اس سے قبل یہاں چرچوں پر حملے کی متعدد کارروائیاں سامنے آچکی ہیں جبکہ سیکولر اسکالرز کے قتل پر حکومتی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مصنفین نے اپنے ایوارڈ حکومت کو واپس کردیئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہندوستان کی تقریبا 18 جامعات میں احتجاج کیا گیا اور کلکتہ کے شمالی شہر میں مظاہرین نے مودی کا پتلا بھی جلایا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 17 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
فیصل آباد، رانا محمد افضل اور نورالامین مینگل کے مابین سرد جنگ کا ڈراپ سین،وفاقی حکومت نے ڈی سی او فیصل آباد کو چار ماہ کے کورس کیلئے بھیج دیا ،ایڈیشنل کلکٹر راؤ اعجاز خالق نے عہدہ سنبھال لیا
-
سانحہ نکیال ،خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے ثالثی کی پیشکش قبول کرلی، حالات کی بہتری کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہوں ، جب حکومت رابطہ کرے گی بات آگے بڑھے گی ،اپوزیشن لیڈر کی گفتگو
-
خیبرپختونخواکاتعلیمی بجٹ 100 ارب روپے کر دیاگیا ہے،محمد عاطف
-
پی اے سی نے او پی ایف میں ساڑھے سات ارب کا کرپشن سکینڈل نیب کو بھیج دیا، او پی ایف کے بورڈ ممبران اربوں کے پلاٹ بیچ کر کھا گئے‘ کرپشن کرنے والوں میں فیصل صالح حیات کے بہنوئی منیر بخاری بھی شامل،او ... مزید
-
پی پی 78جھنگ : سپریم کورٹ نے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کی اسمبلی رکنیت بحال کردی
-
دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب نے کھلم کھلا اخراجات کر دیئے ، مالیاتی رپورٹ
-
فیصل آباد،شوہرنے بیوی پربدچلنی کاالزام لگاکر1ماہ کابچہ ٹوکے کاوارکرکے قتل کردیا
-
دال ماش کی قیمت300روپے کلوتک پہنچ گئی
-
لاہور یا کراچی؟؟ پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے میں کون جائے گا؟ صورتحال سامنے آ گئی
-
پاکستان سپر لیگ ، سیمی فائنل اور فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ، ٹکٹوں کی فروخت کی ذمہ داری ایک بھارتی کمپنی کو دی گئی ہے اور اس نے پہلے دو میچز میں بھی تمام ٹکٹیں فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن حقائق ... مزید
-
ہمارے فوجی شام میں ہیں نہ سعودی طیارے ترکی کی سرزمین پر آئے، ترک وزیر دفاع،صرف سعودی عرب کے ”اسلامک اسٹیٹ“کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے اپنے چار ایف سولہ طیارے بھیجنے کا فیصلہ ہوا،عصمت ... مزید
-
انسانی اسمگلنگ،150 نیپالی بچے بھارت میں بازیاب کرالئے گئے،گزشتہ برس اپریل کے بعد نیپال سے بچے بھارت لا کر فروخت کرنے کے گھناوٴنے کاروبار میں ملوث 50سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن سے تفتیش ... مزید
-
شام میں عملی طور پر ایک ہفتے میں جنگ بندی مشکل ہے، بشار الاسد،جنگ بندی کا مطلب دہشت گردوں کو اپنی پوزیشن مستحکم کرنے سے روکنا ہونا چاہیے ،عالمی طاقتوں کی جانب سے کارروائیاں روکنے کے منصوبے مشکوک ... مزید
-
بحرین میں چار امریکی صحافی گرفتار، چاروں امریکی صحافیوں کو شیعہ اکثریتی علاقے سترا سے گرفتار کیا گیا
-
امریکہ جنوبی کوریا میں ایف 22 سیٹلتھ لڑاکا طیارے تعینات کرے گا
-
سعودی عرب اور روس کا تیل کی پیداوار گھٹانے پر اتفاق، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد اضافہ،خام تیل 35 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا
-
کویت نے 50سال سے زائد عمر تارکین وطن کیلئے وزٹ ویزہ پر پابندی عائد کردی
-
آسٹریا ، 2 افراد نومبر میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے پر گرفتار
-
نیب اپنا کام ذمہ داری سے کرے ورنہ حکومت قانونی کارروائی کر ے گی ،وزیراعظم ، نیب کے اہلکار بغیر تصدیق کے سرکاری دفاتر اور گھروں میں گھس کر معصوم وایمان دار لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں، بلدیاتی نمائندوں ... مزید
-
پاکستان میں45 سے زائد مذہبی تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرتی ہیں،وزیرداخلہ،یہ تنظیمیں کبھی ختم ہوجاتی ہیں کبھی سراٹھا کر سرگرمیاں شروع کردیتی ہیں،یہی لوگ داعش کے نام سے ایک فرنچائز کھول کر پروپیگنڈا ... مزید
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کااجلاس، اسلام آباد میں چار ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی طرف سے مساجد ، سکول، پلے گراؤنڈ ، اور کمیونٹی سینیٹرز کے علاوہ پارکس کیلئے چھوڑی گئی کھلی جگہ پر پلاٹ بنانے اور عوامی ... مزید
-
صرف نیب نہیں، ایف آئی اے بھی سیاسی لوگوں کو تنگ کر رہی ہے،آصف زرداری ،ڈاکٹر عاصم کو شامل تفتیش رکھنا سیاسی انتقام ہے،وزیراعظم کے نیب کیخلاف بیان پر ردعمل
-
اپوزیشن ٹانگیں نہ کھینچیں ترقی کیلئے کام کرنے دے، اسحاق ڈار ،فضول باتوں کا جواب دینے سے ٹائم کا ضیاع ہوتا ہے،ملک دیوالیہ سے نکل کر ایک مضبوط معیشت بن کر ابھر رہا ہے،ملکر کوششیں کریں تو پاکستان دنیا ... مزید
-
پاکستانیوں سے پرانی دوستی ‘ پاکستان کو برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے‘ تھامس ڈریو ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے طویل المدتی مواقع ہیں، برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں کردار ... مزید
-
توانائی میں خود انحصاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، نواز شریف،معاشی ترقی کے لیے شفافیت،مقابلے کے رجحان،نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، وزیر اعظم کی میکنزی کے گلوبل ... مزید
-
مقامی شدت پسند داعش کا نام استعمال کرکے دہشت پھیلارہے ہیں،این اے کمیٹی کو بریفنگ،حوالہ ہنڈی کے ذریعے 80فیصد رقم پشاور لا کر بیرون ملک سمگل کی جاتی ہے روک تھام نہ ہونے کی بڑی وجہ اے این ایف اور کسٹم ... مزید
-
قومی اسمبلی،اڑھائی سال میں 4600 ارب کاقرضہ لیا گیا،خورشید شاہ،حکومت جی آئی ڈی سی کی مد میں لگایا گیا 101 ارب کا ٹیکس ختم کرے،تیل سستاہونے اور بجلی کے ریٹ بڑھانے کے باوجود گردشی قرضہ 300 ارب روپے کیوں ... مزید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی کارروائی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا
-
افغانستان،امریکی ڈرون حملے میں کالعدم لشکر اسلام کا کمانڈر ذاکر قمبر 14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا،ذاکر قمبر خیبر ایجنسی اور پشاور میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھا،افغان حکام نے ہلاکت کی تصدیق کر دی
-
اختیارات کا ناجائز استعمال، وزیراعظم کیخلاف نیب کی تحقیقات تکمیل کے قریب
-
اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ٹھیکیدار کی گرفتاری،وزیراعظم نیب کیخلاف شدید برہم، کالسن پرائیویٹ لمیٹڈ جوائنٹ وینچر پراجیکٹ میں اورنج ٹرین منصوبے پر کام کررہی ہے،نیب نے عامر لطیف کو ایک اور پراجیکٹ ... مزید
-
محمود اچکزئی نے بارڈر پر ہونیوالی پریڈ کو دہشتگردی قرار دے دیا
-
ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس :درخواست جلد سماعت کیلئے منظور،اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ،داخلہ اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جواب طلب کرلیا
-
بھارت ،افضل گورو کی برسی منانے پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر غداری کے ا لزام میں گرفتار،ایس اے آر گیلانی نے دہلی پریس کلب میں افضل گورو کی پھانسی کی برسی پر ایک پروگرام منعقد کیا تھا،بھارتی پولیس،غداری ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.