اپوزیشن ٹانگیں نہ کھینچیں ترقی کیلئے کام کرنے دے، اسحاق ڈار ،فضول باتوں کا جواب دینے سے ٹائم کا ضیاع ہوتا ہے،ملک دیوالیہ سے نکل کر ایک مضبوط معیشت بن کر ابھر رہا ہے،ملکر کوششیں کریں تو پاکستان دنیا کی18ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے، راولپنڈی میں تاجروں سے خطاب

بدھ 17 فروری 2016 09:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء)وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن ٹانگیں نہ کھینچیں ترقی کیلئے کام کرنے دے،فضول باتوں کا جواب دینے سے ٹائم کا ضیاع ہوتا ہے،ملک دیوالیہ سے نکل کر ایک مضبوط معیشت بن کر ابھر رہا ہے،ملکر کوششیں کریں تو پاکستان دنیا کی18ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔راولپنڈی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم تاجر برادری کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سکیم ہے،تاجر برادری رضا کارانہ ٹیکس سکیم کو کامیاب کر رہی ہے،ٹیکس آمدن میں33فیصد اضافہ ہوا ہے،پاکستان کی بہتری کیلئے میثاق معیشت بہت ضروری ہے،معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں،مالی خسارہ8فیصد سے کم کرکے4فیصد تک لارہے ہیں،رواں سال کے پہلے6ماہ میں ٹیکس وصولیاں18.2فیصد رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے ساتھ نرمی سے پیش آنا حکومت کی ترجیح ہے،ملک کی خدمت ہمارا نصب العین ہے،ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو غلط ثابت کردیا،زرمبادلہ کے ذخائر20 ارب ڈالر سے زائد ہوچکے ہیں،اسٹیٹ بنک کے پاس15ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں معاشی چیلنجز میں 4سال کا سفر2سال میں طے کیا ہے،ملکی ترقی کیلئے معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا،ٹیکس نیٹ بڑھانا ترجیح ہے،حکومتی اقدامات کے بارے ٹیکس محصولات کئی گنا بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایمنسٹی سکیم بزنس کمیونٹی کو سہولت دینے کیلئے ہے،2013ء میں عالمی ادارے پاکستان کو دیوالیہ قرار دے رہے تھے اب عالمی معاشی ادارے پاکستان کے معاشی استحکام کو تسلیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر کاروباری شخص افہام وتفہیم سے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائے