صرف نیب نہیں، ایف آئی اے بھی سیاسی لوگوں کو تنگ کر رہی ہے،آصف زرداری ،ڈاکٹر عاصم کو شامل تفتیش رکھنا سیاسی انتقام ہے،وزیراعظم کے نیب کیخلاف بیان پر ردعمل

بدھ 17 فروری 2016 09:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صرف نیب ہی کام نہیں کررہا بلکہ وفاق کے زیر انتظام ایف آئی اے بھی سیاسی لوگوں کو تنگ کررہی ہے ۔ وزیراعظم اس جانب بھی توجہ کریں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیراعظم کے نیب کیخلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو بلاوجہ تنگ کیاجارہا ہے حالانکہ حکومت وزیر نے خود بھی تسلیم کیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے کرپشن نہیں کی اس کے باوجود ڈاکٹر عاصم کو شامل تفتیش رکھنا سیاسی انتقام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کیخلاف مسلسل کام ہو رہا ہے جبکہ یہ ترمیم پارلیمنٹ نے منظور کی تھی اور اب کا احترام نہیں کیا جارہا ہے آصف علی زرداری نے کہا کہا کہ میاں نواز شریف نیب پر اعتراض کرنے سے پہلے یہ تو دیکھ لیں کہ ایف آئی اے بھی یہی کام کررہی ہے