وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی، نوجوانوں کو بھی خاص نصیحت کر دی

منگل 16 فروری 2016 10:32

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء) پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض نے احمد شہزاد سے جھگڑے کے بعد خاموشی توڑ دی ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ جیتنے کی دھن اور غصے میں کبھی کبھی آپ نامعقول حرکتیں بھی کر بیٹھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام نوجوان جنہوں نے سب کچھ دیکھا وہ اسے کبھی بھی خود نہ دہرائیں اور نہ ہی اس سے متاثر ہوں۔

متعلقہ عنوان :