سندھ اسمبلی میں ہندو برادری کی شادی کو رجسٹرکرنے کا بل منظور،سکھ اور پارسیوں کی شادیاں بھی رجسٹرڈ ہوں گی

منگل 16 فروری 2016 09:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)سندھ اسمبلی میں ہندو برادری کی شادی کو رجسٹرکرنے کے حوالے سے بل منظور ہوگیا۔ سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے بل پیش کیا۔ پیش کردہ بل کی منظوری کے بعد سکھ اور پارسیوں کی شادیاں بھی رجسٹرڈ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے ہندو میرج بل منظور کرلیا۔ سینئر صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے بل ایوان میں بحث کے لئے پیش کیا۔

(جاری ہے)

اقلیتی رکن نند کمار نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہندو برادری کی شادیاں رجسٹرڈ نہیں ہوپارہی تھیں۔بل کو پیش کرنے میں پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے۔ اب اس معاملہ کو طول نہ دیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بل کو سپورٹ کرناچاہیے لیکن سب کی رائے کو شامل کیاجائے۔ نثار کھوڑ و نے کہا کہ اپوزیشن بل کو فوری پاس نہ کرانے پر اپنی بات سے مکر رہی ہے۔ ایوان نے ہندوبرادری کے حوالے سے بل منظور کر لیا

متعلقہ عنوان :