کراچی،سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیز اور طاہر منہاس کے خلاف18مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ، ملزمان اب صوبائی حکومت کی تحویل میں نہیں ،جیل حکام نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

منگل 16 فروری 2016 09:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیز اور طاہر منہاس کے خلاف18مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل کر دئیے گئے۔ ملزمان اب صوبائی حکومت کی تحویل میں نہیں ہیں۔جیل حکام نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔سعد عزیز اور طاہر منہاس کے خلاف فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے۔جیل حکام نے انسداددہشتگردی کی عدالت میں بیان دیا کہ دونوں کے خلاف اٹھارہ مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوادیے ہیں۔

(جاری ہے)

جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔اسلامک ریسرچ سینٹر حملہ اور بوہرہ برادری کے افرادکے قتل کیس میں سعد عزیز اور طاہر منہاس کو پیر کوپیش کیا جانا تھا۔سماعت کے دوران جیل حکام نے بتایا کہ ملزمان فوجی حکام کی تحویل میں ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔اس انکشاف کے بعد عدالت نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر وضاحت مانگ لی کہ آئی آر سی دھماکا اور بوہرہ برادری کے قتل کیس کا مستقبل کیا ہوگا؟ کیا انہیں بھی فوجی عدالت منتقل کیا جائے گا