حضور کی حیات مبارکہ اور تعلیمات سماجی اصلاحات پر مبنی ہے،نوازشریف ، اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو حقوق دیئے، تاریخ کا دھارا بدلنے کیلئے کامیاب تحریک دی ہے، اسلامی معاشرے میں خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے،غیرت کے نام پر قتل جیسی روایات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، سماجی کارکن شرمین عبید سے ملاقات میں گفتگو

منگل 16 فروری 2016 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حضور کی حیات مبارکہ اور تعلیمات سماجی اصلاحات پر مبنی ہے۔ اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو حقوق دیئے۔ اسلام نے تاریخ کا دھارا بدلنے کیلئے کامیاب تحریک دی ہے۔ اسلامی معاشرے میں خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔ غیرت کے نام پر قتل جیسی روایات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں آسکر ایوارڈ یافتہ اور سماجی کارکن شرمین عبید سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائے کی کاوش کی تعریف کی اور دستاویزی فلم کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ متحرک خوشحال پاکستان کیلئے خواتین کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کوششوں سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسی روایات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ غیرت کے نام پر قتل انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ حکومت معاشرے سے غیرت کے نام پر قتل کا بدنما داغ مٹانا چاہتی ہے۔ غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں اسلام نے ہی پہلی بار خواتین کو حقوق دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کوششوں سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ اسلام نے تاریخ کا دھارا بدلنے کیلئے کامیاب تحریک دی ہے۔ شرمین عبید نے کہا کہ اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان کو نواز شریف جیسا وزیراعظم ملا ہے۔ غیرت کے نام پر قتل جیسے مسئلے سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کا کردار قائدانہ ہے۔ شرمین عبید کا سماجی کوششوں میں معاونت پر وزیراعظم سے اظہار تشکر ادا کیا۔ شرمین عبید نے تعلیم کے اہداف کے حصول میں مریم نواز کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد دستاویزی فلموں کی تقریب 22 فروری کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کیے جانے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :