سعودی عرب اور یواے ای کے بعد قطربھی میدان میں آگیا، شام میں فوج اتارنے کا اعلان

منگل 16 فروری 2016 09:58

دوحہ،میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد قطر بھی میدان میں آگیا اور شام میں زمینی دستے بھیجنے کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

میونخ میں ایک سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان التھانی نے کہاکہ قطر نے گزشتہ سال ہی عندیہ دیاتھاکہ وہ داعش کے خلاف اپنے فوجی بھیجنے پرآمادہ ہے ، اکتوبر2015ء میں قطر کے سابق وزیرخارجہ نے واضح کیاتھاکہ اگر اتحادیوں نے داعش کے خلاف کچھ بھی فیصلہ لیا تو ہم بھی ان کیساتھ ہیں ، یہ وہ چیز ہے جس کی پہلے ہی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے داعش کیخلاف امریکی اتحاد میں اپنی افواج بھیجنے کا اعلان کیاتھا۔قطر نے 2014ء میں دیگر9عرب ممالک کیساتھ اتحاد میں شمولیت اختیا ر کی تھی اور شام میں اپوزیشن کیخلاف فضائی کارروائی میں حصہ بھی لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :