رملہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 صہیونی ہلاک،20 زخمی

منگل 16 فروری 2016 09:58

مقبوضہ الرملہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)مقبوضہ فلسطین کے شہر الرملہ میں ایک ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 7 اسرائیلی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ مقبوضہ فلسطین کے 1948 ء کے مقبوضہ علاقے الرملہ کی شاہراہ 431 پر اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی ایک بس ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں سات یہودی آباد کاروں کے ہلاک اور بیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اسرائیلی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کہنا ہے کہ یہ حادثہ فلسطینی مزاحمت کارروائیوں کی فدائی کارروائی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ ٹرک ڈرائیور کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ فلسطینی ہے۔

متعلقہ عنوان :