سعودی شہری نے اپنے مکان کو چڑیا گھر بنا لیا،گھر میں بنے چڑیا گھر میں سانپ، شیر، ہرن اور دیگر جانور رکھے گئے ہیں

منگل 16 فروری 2016 09:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء) سعودی عرب کے ’حیوان نواز‘ نامی ایک شہری نے اپنے گھر کو چڑیا گھر میں تبدیل کرتے ہوئے اس میں سانپ، شیر اور ہرن جیسے جانور بھی پالنا شروع کیے ہیں۔ صالح الشھری کا کہنا ہیکہ اس نے گھر میں انواع اقسام کے جانوروں کو رکھنے اور ان کی پرورش کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس کی عمر پندرہ سال تھی۔ غیر پالتو جانوروں کی پرورش اور نگہداشت کے شوق نے آج اس کے گھر کو چڑیا گھر بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

الشھری نے بتایا کہ جانور زیادہ ہونے کے بعد میں نے اپنے گھر سے متصل ایک چھوٹی سی جگہ ذاتی چڑیا گھر کے لیے مختص کر دی جہاں شیر، سانپ، شاہین، ہرن، تفتیشی کتے،اونٹ،بھیڑیں اور خشکی پر رہنے والے پرندے اس کے چڑیا گھر کی رونق ہیں۔ الشھری نے بتایا کہ وہ اپنا بیشتر وقت ان جانوروں کی نگہداشت میں صرف کرتا ہے۔ ان کی دیکھ بحال کے ساتھ ساتھ ان کی خوراک اور حفاظت پرہونے والے اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں، تاہم وہ خود ہی اسے پورا کرتے ہیں