بشارالاسد کو ہر حال میں اقتدار چھوڑنا ہو گا، سعودی عرب،سعودی عرب مسئلے کا سیاسی بات چیت سے حل نکالنا چاہتا ہے ایسا نہ ہوتوا تو ذمہ دارشامی حکومت اوراس کے اتحادی ہوں گے ،وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر کی پریس کانفرنس

منگل 16 فروری 2016 09:53

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے کہا ہے اگر مذاکرات کا راستہ ناکام ہو گیا تو طاقت کے زور پر شامی صدر بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانا پڑے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے کہا کہ شامی صدر کو اقتدار ہر حال میں چھوڑنا ہی ہو گا چاہے اس کیلئے وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں یا انہیں طاقت کے بل پر ہٹا دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سیاسی بات چیت سے مسئلے کا حل نکالا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے ذمہ دار شامی حکومت اور اس کے اتحادی ہوں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے بشارالاسد کو سہارا دینے کی کوششیں ناکام ہو گئیں تھیں۔ اب شامی صدر روس کی مدد کے طلب گار ہیں لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب امریکی اتحاد کے طور پرشام میں زمینی کارروائی کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :