روس نے شام میں زمینی جنگ کی مخا لفت کر دی، زمینی کارروائی سے طویل جنگ شروع ہو جائیگی،،روس صدربشارالاسد کی حمایت نہیں کرتامگرانہیں ہٹانے سے خلاء پیدا ہو جائیگا ،وزیراعظم دمتری میدودوف کا انٹرویو

منگل 16 فروری 2016 09:53

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)روس کے وزیر اعظم دمتری میدودوف نے کہا ہے کہ شام میں زمینی کارروائی سے بھرپور اور طویل جنگ شروع ہو جائے گی، روس نے دو جنگی جہاز بحیرہ روم میں تعیناتی کیلئے روانہ کر دیئے ہیں۔ جرمنی میں یورپی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم میدودوف کا کہنا تھا کہ اگر امریکا طویل جنگ چاہتا ہے تو شام میں زمینی آپریشن شروع کر دے۔

(جاری ہے)

روس مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روس صدر بشارالاسد کی حمایت نہیں کرتا لیکن انہیں ہٹانے سے خلا پیدا ہو جائے گا۔ جس سے ملک میں انتشار پیدا ہو گا جیسا مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر بشارالاسد شام کے قانونی حکمران ہیں۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے بحیرہ روم میں مستقل تعیناتی کے لئے دو جنگی جہاز بھیج دیئے ہیں جو وہاں موجود بحری بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :