پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات کے تحت دونوں ممالک کے افسران تربیت کیلئے بجھوائے جاتے ہیں ، ترجمان دفترخارجہ،پاکستان کاایک دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے ،بیان

منگل 16 فروری 2016 10:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء)دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کے تحت دونوں ممالک کے افسران تربیت کے لئے بجھوائے جاتے ہیں ،پاکستان کاایک دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے ۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کئی دھائیوں سے دفاعی تعاون کررہے ہین اوراس دفاعی تعاون میں دفاعی اورفوجی مشقیں شامل ہیں ،دونوں ممالک دفاعی تعاون کے تحت تربیت والے افسران ایک دوسرے کے ممالک بجھواتے ہیں اوراس پس منظرمیں پاکستان سعودی عرب میں کثیرملکی فوجی مشقوں میں شریک ہے اورباہمی معاہدے کے تحت پاکستان کاایک فوجی دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے

متعلقہ عنوان :