علماء کی ویلنٹائن ڈے پر ”آئی لو ا سلام “ مہم کامیاب ،منچلون کو پھولوں کے بدلے موبائل مسیجز کرکے ”آئی ایم سوری“ کہنا پڑا

پیر 15 فروری 2016 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء)” آؤ ملکر یوم حیامنائیں اور کافروں کی ز د سے اسلام کو بچائیں “مختلف مکاتب فکر کے علماء کی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مہم نے بھی ہزاروں منچلون کو گھروں میں گرم رضائیوں میں گھس کر پھولوں کے بدلے موبائل پر مسیجز کرکے ”آئی ایم سوری“ کہنا پڑا۔

(جاری ہے)

دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میڈیا کے ذریعے مختلف مکاتب فکر کے علماء نے ایک مہم چلائی اور باہر خواتین کے ہاتھوں میں بینرز تھما دیئے جس پر لکھا تھا ”آئی لو ا سلام ‘ ،علماء کی جدوجہد اور سر توڑ کوششوں نے 14 فروری 2016 ء میں خاصا اثر دکھایا اور امسال دیگر سالوں کی نسبت قدرے کم ویلنٹائن ڈے منایا گیا۔

خبر رساں ادارے کو ایک مذہبی و سیاسی جماعت کے اہم رہنماء نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کافی کامیاب ہوئی ہے اور ہزاروں لڑکے لڑکیاں اپنے گھروں میں خوبصورت کھانے بناکر انتظار کرتی رہیں اور اکا دکا سننے میں آیا ہے کہ موبائل فونز کے ذریعے صرف میسج پر ہی ”آئی لو یو“ کا پیغام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :