اوورسیزپاکستانیزکمیشن نے قیام کے پہلے سال 2200شکایات میں سے 55کاازالہ کردیاہے،کمشنرمحمدافضال بھٹی،12سرکاری افسران وملازمین کے خلاف کیس دائرکئے،جلدفیصلوں کالائحہ عمل بنانے کے لئے عدالت عالیہ اوروزارت قانون سے درخواست کی ہے،گجرات میں اوورسیزپاکستانیزکنونشن سے خطاب،گجرات میں 103میں سے 50شکایات کا ازالہ کر دیا ہے ،27پر ابتدائی رپورٹ کمشن کو بھجوا دی گئی ہے،ضلعی چےئرمین اوورسیز کمشن گجرات

پیر 15 فروری 2016 09:38

گجرات( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء )اورسیز پاکستانیز کمیشن کے قیام کے ایک سال کے دوران اوورسیز کمیشن پنجاب کو مجموعی طور پر 2200شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 55فیصد کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر 12سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف کیسز اینٹی کرپشن کو بھجوائے گئے جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز جن کا تعلق اوورسیز پاکستانیوں سے ہے کے جلد فیصلوں کے لئے لائحہ عمل بنانے کی عدالت عالیہ اور وزارت قانون کے حکام سے درخواست کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمشن محمد افضال بھٹی نے گجرات میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وائس چےئرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن خالد شاہین ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن عامر جان، ضلعی چیرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن گجرات و سیالکوٹ ایم پی ایز چوہدری شبیر احمد، طارق سبحانی، چوہدری اجمل، چوہدری سلیم نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ آرپی او ایم پی ایز میاں طارق محمود، چوہدری اشرف دیونہ، عبدالروٴف مغل، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، ڈی سی او ز آصف طفیل، نجف اقبال، مظفر سیال، ندیم سرور، سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر، ڈی پی اوز رائے ضمیر الحق، رائے اعجاز احمد، راجہ بشارت، شاکر داوڑ بڑی تعداد میں سرکاری افسران، اوورسیز پاکستانیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمشن محمد افضال بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وڑن کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستانیوں کی فلاح کے لئے ادارہ ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی خواہ وہ کوئی بھی سیاسی نظریات رکھتے ہوں اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے رجوع کر سکتے ہیں اس کے علاوہ کمشن بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاونت کرنے کے ساتھ ملکی ترقی کے لئے انکی تجاویز سے بھی حکومت کرتا ہے۔

انہوں نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے عزیز اقارب کو پاور آف اٹارنی نہایت احتیاط سے دیں تاکہ کوئی آپکے اعتماد کاجائز فائدہ نہ اٹھاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی براہ راست اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب کی ویب سائٹ یا ٹال فری نمبر پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں کمشن کا عزم ہے کہ وہ اس پر اعتما د کرنیوالوں کی ہر ممکن داد رسی کریگا۔

وائس چےئرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب خالد شاہین نے کہا کہ کمشن کے لئے صرف اور صرف پاکستانیز اہم ہیں اور اسکا ثبوت کنونشن میں مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر سیاسی نظریات سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمشن کو دیگر صوبوں سے بھی اس نوعیت کے کمشن کے قیام کے لئے مدد کی درخواست ملی ہے جسے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بخوشی منظور کر لیا ہے اور جلد آزاد کشمیر میں اس نوعیت کا ادارہ قائم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں اوورسیز کی شکایات کا ازالہ کمشن کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن عامر جان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گڈ گورننس کی پالیسی میں تمام شہریوں کو انصاف کی فراہمی کواولیت حاصل ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کام ہورہا ہے کہ ہر فرد کو اسکا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویڑن میں انتظامیہ کو واضع ہدایات ہیں کہ اوورسیز کے مسائل کو اولین ترجیح دی جائے اور ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلے کئے جائیں اس مقصد کے لئے تمام اضلاع میں باقاعدہ ماہانہ اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں۔

ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا کہ ضلعی پولیس اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے اس مقصد کے لئے پوری پولیس ٹیم کو واضع ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انکے اہلخانہ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو میں اور میری ٹیم ہر وقت حاضر ہیں۔ ضلعی چےئرمین اوورسیز کمشن گجرات ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے ضمیر الحق کے بھرپور تعاون کی وجہ سے کمشن نے ضلع گجرات میں موصول ہونیوالی 103میں سے 50شکایات کا ازالہ کر دیا ہے ،27پر ابتدائی رپورٹ کمشن کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ باقی پر کورٹ کیسز کی وجہ سے فی الحال زیر التوا رکھا گیا ہے۔

ضلعی چےئرمین سیالکوٹ ایم پی اے محمد طارق سبحانی نے کہا کہ کمشن کا قیام اس امر کا ثبوت ہے کہ قیادت کی سطح پر حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا ادراک ہے اور وہ انکے حل کے لئے پرعزم ہے۔چوہدری اعجاز پیارا کی طر ف سے تما م مہمانوں کے اعزاز میں سونیئر پیش کئے