روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،اعش سے لڑنے کیلئے دفاعی ورکنگ رابطہ قائم اور شام میں امن مذاکرات کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 15 فروری 2016 09:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں میں داعش سے لڑنے کیلئے دفاعی ورکنگ رابطہ قائم کرنے اور شام میں امن مذاکرات کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر باراک حسین اوبامہ کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے داعش کے خالف لڑنے کیلئے دفاعی ورکنگ رابطے قائم کرنے اور داعش کے خلاف لڑنے کیلئے دفاعی ورکنگ رابطے قائم کرنے اور داعش کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے داعش کے خلاف ٹارگٹ آپریشن برھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکہ اور روس کے صدر کا شام میں امن مذاکرات کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :