آزادکشمیرمیں وفاقی وزراء کی بے جامداخلت ، لیگی کارکنوں کی غنڈہ گردی اور جیالے کے قتل کے خلاف آج آزادکشمیربھرمیں یوم سیاہ منائینگے،چوہدری عبدالمجید کا اعلان ،زیراعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید فوری طور مستعفی ہوجائیں،آصف کرمانی، مجید پر امن خطے کو قتل وغارت میں تبدیل کرکے امن وامان کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں ،نکیال میں پیپلزپارٹی کی ریلی کے شرکاء نے(ن) لیگ کے خلاف نازیبا نعرے لگائے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ، جوڈیشل کمیشن بن چکا ،کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئیے، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 15 فروری 2016 10:09

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء)آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں وفاقی وزراء کی بے جامداخلت ،ن لیگ کے کارکنوں کوغنڈہ گردی پراکسانے اور پیپلزپارٹی کے جیالے کے قتل کے خلاف آج 15فروری کوآزادکشمیربھرمیں یوم سیاہ منائینگے،وفاقی وزراء آزادکشمیرکوفتح کرنے کی بجائے،سرینگراورمودی کوفتح کریں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اورپاکستان کے اداروں کے سربراہان کوخط لکھ رہاہوں کہ وہ دیکھیں کہ وفاقی وزراء آزادکشمیرمیں کون سی زبان استعمال کررہے ہیں اورکون سے گل کھلارہے ہیں مسلم لیگ ن اقتدارکے نشے میں بدمست ہوکرآزادکشمیرکی فضاکوخراب کررہی ہے یہاں لاٹھی اورگولی کی سیاست نہیں چلنے دینگے پی پی پی جیالے چوہدری منشی کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچائینگے ہم نے راستہ روکنے کی سیاست نہیں کی میرے مخالفین آکرمیرے حلقہ کے اندرسیاست کریں نوازشریف کوبھی دعوت دیتاہوں کہ انہوں نے پہلے بھی میرے حلقہ میں جلسہ کیاتھاآج بھی کریں خیرمقدم کرونگاکشمیرایشوپرہمیں اعتمادمیں نہیں لیاجارہا،وفاقی وزیربرجیس طاہرطوطاہے اوراس طوطے کی کسی بات کاجواب دینامیری توہین ہے ،پاکستان میں بزنس مینوں کی حکومت ہے اوربزنس مینوں کاکوئی ملک نہیں ہوتاکشمیرکسی کے باپ کانہیں تقسیم کشمیرکسی صورت قبول نہیں کرینگے،کشمیرکے مقدرکافیصلہ کشمیری عوام کریں گے چیف ایگزیکٹوکے ہوتے ہوئے کوئی بیوروکریٹ جوڈیشل کمیشن نہیں بناسکتاان خیالات کااظہارانہوں نے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤ س میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میںآ زادکشمیرکے وزراء وزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی،وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی ،وزیرتعمیرات عامہ چوہدری رشید،وزیرماحولیات شازیہ اکبر،ضلعی صدرپی پی پی وایڈمنسٹریٹرقیوم قمر،ایڈمنسٹریٹرکارپوریشن چوہدری الیاس،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمطلوب حیدری،سابق پی پی پی ٹکٹ ہولڈرسردارآفتاب انجم، پولیٹکل کوآرڈنیٹرنصیرراٹھور،سابق چیئرمین زکواة رفیق اولوی ایڈووکیٹ،مولاناعبدالرزاق چشتی،عارف پناگوی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی پی پی محمدعلی راٹھورایڈووکیٹ،میڈیاایڈوائزرعبدالواحدبٹ،میڈیاسیکرٹری ٹوپرائم منسٹرچوہدری رشید،مقبول گورسی ایڈووکیٹ،چوہدری خورشیداحمدرشی،ممتازمغل،ردیف بشیر،عارف راجہ،اشفاق یوسف،نعیم عباس،ماواں یونس مغل،معشوق بٹ،ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل معروف،صوفی رشید،راجہ اظہر،ملک مشتاق،سیدعامرحسین،سٹی سیکرٹری جنرل پی پی پی طارق داؤدچوہدری،کامریڈمحمودجنہال،آصف جان،چوہدری خادم حسین سمیت دیگرجیالوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ آزادکشمیرگلگت بلتستان بشمول مقبوضہ کشمیر آزادی کابیس کیمپ ہے عوامی ووٹوں سے منتخب جمہوری حکومت یہاں قائم ہے چوردروازے سے اقتدارمیں نہیںآ ئے حرم شریف کے بعدپاکستان کواپناقبلہ سمجھتاہوں افسوس کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے وفاقی وزراء اقتدارکے نشے میں بدمست ہوکرگزشتہ دوماہ سے آزادکشمیرکی فضاکوخراب کئے ہوئے ہیں انہوں نے مختلف اضلاع میںآ کریہاں گندی زبان استعمال کی وہاں انہوں نے گولی لاٹھی اورلاشوں کی بھی بات کی اورکل نکیال میں لیگی غنڈوں نے اس کاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے پی پی پی کے بزرگ جیالے کوشہیدکردیاانہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کو کہاتھاکہ اپنے وزراء کولگام دویہ مقبوضہ کشمیرنہیں ہے وفاقی وزراء آزادکشمیرمیں لاشیں گرانے کی بجائے سرینگرجاکرانڈین فورسز کی لاشیں گرائیں میں نے شہیدرانی کی مفاہمتی پالیسی کوآزادکشمیرکے اندربھی جاری رکھامگراسے میری کمزوری سمجھاگیامیں شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکاجیالاہوں ڈرنے ،جھکنے اوربکنے والانہیں ہم پرچی کی طاقت سے مخالفین سے انتقام لینگے انہوں نے کہاکہ کشمیری دنیابھرکے اندرسراپااحتجاج ہیں گلگت بلتستان صوبہ نہیں بن سکتا کشمیرکی تقسیم اگرکوئی بات ہوئی توسیسہ پلائی ہوئی دیواربن جائیں گے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کوباربارخط لکھے کہ آؤکشمیرکے ایشوپرہمیں اعتمادمیں لونہ ہی وزیراعظم نے اورنہ ہی وزارت خارجہ نے ہمیں اعتمادمیں لیاانہوں نے کہاکہ انتخابات میں اکادکاواقعات ہوتے رہتے ہیں مگروفاق میں قائم ن لیگ کی حکومت نے غیرمنتخب لوگوں اورہرحلقہ انتخاب میں اپنے الیکشن لڑنے والے لوگوں کو20,20کروڑکے فنڈزدے کرپری پولنگ ریگنگ کاآغازکردیاہے آزادکشمیرحکومت کوبائی پاس کیاجارہاہے اٹھارہویں ترمیم کے بعدبھی ہمارے وہی 10بلین کے ترقیاتی فنڈزہیں جن سے ہم نے یونیورسٹیز،میڈیکل کالجز،پل،شاہرات قائم کیں تعلیم اورصحت پربھی وہاں ہی سے فنڈزلگائے انہوں نے کہاکہ میں نے آزادکشمیرکے اندرکلبوں کی سیاست کاخاتمہ کیااوران کے نیٹ ورک کوتوڑایہی وجہ ہے آج وہ اقتدارسے محرومی کے بعدقتل وغارت پراترآئے ہیں وہ کوہالہ کی چوبیس کلومیٹرروڈ تک نہ بناسکے ہم نے ہمیشہ قانون اورضابطے کی بات کی قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرکوتعینات کیامیں وفاقی حکومت سے کہتاہوں کہ وہ آزادکشمیرکے اندرسیاسی رشوت کاسلسلہ بندکرے اگروہ ایسانہیں کرینگے توپھرمودی اوران میں کیافرق ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت گلگت بلتستان کی طرز پرآزادکشمیرکے اندردھاندلی کرناچاہتی ہے مگرغیرت مندکشمیری پیپلزپارتی کے جیالے ہیں وہ وفاقی حکومت کی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے آزادکشمیرمیں کوئی شب خون نہیں مارسکتامقررہ مدت پرانتخابات ہونگے انہوں نے کہاکہ کوئی بیوروکریٹ چیف ایگزیکٹوہوتے ہوئے جوڈیشرکمیشن قائم نہیں کرسکتانکیال کے واقعہ کی انکوائری کے لیے ہم نے جوڈیشرکمیشن کی بات نہیں کی ہماراجیالاشہیدہواہے ایک بیوروکریٹ جوڈیشرکمیشن کے ہوتے ہوئے نہیں قائم کرسکتاانہوں نے کہاکہ ہم نے غنڈہ گردی دہشت گردی کی سیاست کے خلاف جنگ لڑی ہم باغی ہیں پیپلزپارٹی کاہرجیالاباغی ہے ہم عوام کے حقوق کی بات کررہے ہیں ہمیں ہماری جدوجہدسے کلاشنکوف اورگولیوں سے نہیں روکاجاسکتاانہوں نے کہاکہ مجاہداول سردارعبدالقیوم خان ،غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان،کے ایچ خورشیدشہید ریاست کے بڑے لیڈرتھے جب مجاہداول صاحب فراش ہوئے توباقاعدگی کے ساتھ ان کے پاس جاتارہامگرجنہوں نے مجاہداول کی چھتری تلے سیاست سیکھی اوراقتدارکے ایوانوں تک پہنچے وہ مجاہداول کاجنازہ بھی نہ پڑھ سکے کشمیریوں کے ہیروچوہدری غلام عباس کے مزارکوشہیدکیاگیاکشمیربنے گاپاکستان کے بورڈاتارے گامیںآ زادکشمیرپولیس لے کروہاں خودپہنچاکشمیربنے گاپاکستان کے بورڈآویزاں کئے مزارکی چاردیواری بنائی اورکشمیرپولیس کاپہرہ بٹھایاانہوں نے کہاکہ نوازشریف سرکارہوش کے ناخن لے ہم شہداء کے ماننے والے ہیں گردنیں کٹواسکتے ہیں جھکانہیں سکتے کشمیرکی تقسیم کسی کاباپ بھی نہیں کرسکتا84ہزارمربع میل اوردوکروڑکشمیریوں کی ریاست جنت بے نظیرجموں کشمیرکوکوئی تقسیم نہیں کرسکتا ہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹونے بھارت سے ساراکشمیرلینے کااعلان کرکے کشمیریوں سے اپنی محبت کااظہارکیاپی پی پی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کرتی ہے کشمیرکے مقدرکافیصلہ کشمیری عوام کرینگے برجیس طاہرطوطاہے اوراس طوطے کوجواب دینامیں توہین سمجھتاہوں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بزنس مینوں کی حکومت ہے اوربزنس مینوں کاکوئی ملک نہیں ہوتاجس ملک کے اندران کابزنس چمکے وہی ان کاملک ہوتاہے میں نے پارلیمنٹ کے سامنے کابینہ سمیت احتجاج کرکے کشمیریوں کی غیرت اورتشخص کالوہامنوایاانہوں نے کہاکہ پی پی پی آزادکشمیرکے الیکشن میں جارہی ہے ہمارااتحادعوام کے ساتھ ہے اگرکوئی پارٹی ہم سے اتحادکرتی ہے تومذاکرات کے دروازے کھلے ہیں پاکستان کے انتخابات کے وقت ہم نے آزادکشمیرکی سیاسی قیادت کوساتھ رکھ کرپاکستان کی مختلف سیاسی پارٹیزسے رابطے کئے کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں اورمنشورمیں کشمیرایشوکوشامل کریں ہمیں پاکستان کی چندسیاسی پارٹیزنے جن میں میری پارٹی پی پی پی ،جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام،فضل الرحمن گروپ،اے این پی،ایم کیوایم اورق لیگ شامل تھیں نے وقت دیااورہماری بات سنی مگرن لیگ کی قیادت نے ہمیں وقت نہ دیاآپ تصورکریں کہ ن لیگ کی قیادت کشمیریوں سے کس قدرمخلص ہے ن لیگ کی قیادت کوصرف آزادکشمیرکااقتدارچاہیے وہ ہم دھونس اوردھاندلی سے ن لیگ کونہیں ملنے دینگے طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں عوام جوفیصلہ کرینگے وہ سرآنکھوں پرہوگاانہوں نے کہاکہ پی پی پی جیالے متحدرہیں صبرکادامن ہاتھ سے مت چھوڑیں پی پی پی کے شہیدہونے والے جیالے کالہورنگ لائے گااورانقلاب کی نویدثابت ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں،عبدالمجید پر امن خطے کو قتل وغارت میں تبدیل کرکے امن وامان کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے،گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نکیال میں پیپلزپارٹی کی ریلی کے شرکاء نے(ن) لیگ کے خلاف نازیبا نعرے لگائے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالمجید کی ہدایت پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی بلکہ آزاد کشمیر حکومت نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور سہولتیں فراہم کی گئیں،ستم ظریفی یہ ہے کہ(ن) لیگ کے کارکنان پرامن تھے،حملہ آور نے ان پر حملہ کیا ان کی املاک کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بن چکا ہے کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے،عبدالمجید کی حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے،عبدالمجید نے اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے،ہمارے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں،تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا

متعلقہ عنوان :