لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک خیبر پی کے کے نئے گورنر مقرر ،آج حلف اٹھائیں گے ، گورنرخیبرپختونخواہ کی تعیناتی کی خبریں غلط ہیں، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،سرکاری ترجمان

پیر 15 فروری 2016 10:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء)حکومتی ترجمان نے کہاہے کہ نئے گورنرخیبرپختونخواہ کی تعیناتی کے حوالے سے خبریں غلط ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان کاکہناہے کہ نئے گورنرکی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،گورنرکی تعیناتی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک کے پی کے کے نئے گورنر مقرر کردئیے گئے،محمد عالم خٹک اپنے عہدے کا حلف آج بروز پیر کو اٹھائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر محمد عالم خٹک خیبرپختونخوا کے نئے گورنر مقرر ہونے نوٹیفکیشن جاری کردیا،وزیراعظم نوازشریف نے ان کی بحیثیت گورنر کی تقرری پر دستخط کر دئیے ہیں وہ اپنے عہدے کا حلف آج بروز پیر اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کے پی کے میں منعقد ہوگی،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ان سے حلف لیں گے

متعلقہ عنوان :