کراچی،سی این جی اسٹیشنز پر آئندہ ہفتے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اتوار 14 فروری 2016 10:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء) سی این جی اسٹیشنز پر آئندہ ہفتے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے آئندہ پورے ہفتے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکوبلاتعطل گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ سوئی سدرن سی این جی اسٹیشن آئندہ ہفتے بھی گیس کی فراہمی بلا کسی تعطل کے جاری رکھے گی۔

اسٹیشن پر گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کو بھی دور کیا جائے گا۔ سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون شبیر سلیمان جی کے مطابق سندھ اور کراچی کے عوام کو 15سے21 فروری تک سی این جی اسٹیشن پرگیس دستیاب ہوگی۔ شبیر سلیمان جی کا کہنا ہے سی این جی سیکٹر کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :