15سو روپے اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل منعقد ہوگی

اتوار 14 فروری 2016 10:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء) 15 سو روپے اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری کوبالترتیب فیصل آباد اور پشاور میں منعقد ہوگی ۔15 سو روپے روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 65 ویں جبکہ 100 والے بانڈز کی 13 ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ‘ دوسرا انعام 10 لاکھ کے 3 انعامات،جبکہ تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے اسی طرح 100 والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ،دوسرا انعام 2لاکھ کے 3 انعامات،جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے کے 1199انعامات رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :