چنیوٹ ، 48منتخب کونسلروں میں سے اکتیس کونسلرز کی صوبائی لیگی قیادت سے ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

اتوار 14 فروری 2016 10:26

ٹ چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء)چنیوٹ سے 48منتخب کونسلروں میں سے اکتیس کونسلروں کی مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت سے ملاقات اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرز پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ قیصر محمود کی زیر قیادت بلدیہ چنیوٹ کے نو منتخب کونسلرز پر مشتمل قافلہ صوبائی قیادت پنجاب پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ ہاؤس لاہور پہنچا وہاں پر حمزہ شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے شیخ قیصر محمود کی مسلم لیگ (ن) سے وابستگی اور انکی خدمات کو دل و جاں سے تسلیم کیا میٹنگ کے اختتام پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہم شیخ قیصر محمود گروپ کی بلدیہ چنیوٹ میں اکثریت کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور آئندہ میرٹ پر مل جل کر تمام امور کو حل کرنے کیلئے یقین دہانی کراتے ہیں

متعلقہ عنوان :