جنگلات کی کٹائی ، آبادی میں اضافہ سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سامنے آگئے،پشاور میں آبادی میں مسلسل اضافہ ، درختوں کے کاٹنے کے باعث رواں سال آٹھ سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اتوار 14 فروری 2016 10:22

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء)جنگلات کی کٹائی ، آبادی میں اضافہ کے باعث ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں نے پشاور سمیت صوبے کے بڑے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ان شہروں پرموسم کے اثرات سامنے آ نے لگے ہیں ۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں آبادی میں مسلسل اضافہ ، درختوں کے کاٹنے کے باعث رواں سال آٹھ سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔

صوبائی دارلحکومت پشاور میں شدید سردی کے لہر نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جبکہ موسم گرما میں شدید گرمی بھی شہر کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے باعث شدید موسم ، فصلوں کو نقصان ، انسانی صحت پر منفی اثرات ، گلیشیئر پگھلنے اور سمندی سطح پر سائیکون شدید سیلاب جیسے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں ہر سال شدید سیلاب آتا ہے اور شہر کی بائیس یونین کونسلوں کو سیلاب سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ تاہے موسمی اثرات کی جانب سے انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے اوراس سے زرعی پیدوار میں کمی کے خدشات بھی موجود ہیں ۔

درجہ حرارت میں اضافہ کا سلسلہ اگر اسی طرح جاری رہا تو آنیوالے سالوں میں انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

متعلقہ عنوان :