ایک نئی سرد جنگ شروع ہو چکی ہے، روسی وزیر اعظم

اتوار 14 فروری 2016 10:39

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء)روسی وزیر اعظم دمتری میدویدف نے کہا ہے کہ روس اور مغرب کے مابین کشیدہ تعلقات نے ایک ’نئی سرد جنگ‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میونخ سلامتی کونسل سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کی حمایت اور یوکرائن کے تنازعے کی وجہ سے مغرب اور روس کے مابین تناوٴ بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے اس پیشرفت کے لیے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو و قصوروار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کہ وجہ سے ایک نئی سرد جنگ شروع ہو چکی ہے۔