داعش امریکہ و یورپی یونین کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے، جان کیری ،داعش کے خاتمے کیلئے طویل وقت درکار ہوگا،امریکی وزیر خارجہ

اتوار 14 فروری 2016 10:38

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش امریکہ و یورپی یونین کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز میونخ میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ داعش کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

داعش کے خاتمے کیلئے طویل وقت درکار ہوگا امریکیوں کی کوششوں کی وجہ عراق میں داعش کے زیر قبضہ 40 فیصد علاقے خالی کرادیئے گئے انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کو جمہوری ملک دیکھنا چاہتا ہے۔ موجودہ شام صدر بشار السد کی موجودگی میں شام سے داعش کا خاتمہ ممکن نہیں۔