وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات،صوبے کے مالی معاملات بارے امور پر تبادلہ خیال ، وزیراعلیٰ کا تمام تر مسائل اسمبلی کے فلور پر اٹھانے پر زور ، بات چیت سے حل کی تجویز ، اسحاق ڈار نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو حقوق کے تحفظ کی یقین دھانی کرادی

اتوار 14 فروری 2016 11:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے کے مالی معاملات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اسحاق ڈار سے ملاقات میں صوبے میں بجلی اور گیس رائلٹی اور اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بات چیت کی وزیراعلیٰ نے تمام تر مسائل اسمبلی کے فلور پر اٹھانے پر زور دیا اور تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی تجویز پیش کی اسحاق ڈار نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق کا خاص طور پر تحفظ کیا جائے گا اور خیبر پختونخوا اس کے حقوق ادا کئے جائینگے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو اس کا حصہ ضرور ملے گا خیبر پختونخوا کو اپنے حقوق سے نہ محروم کیا جائے گا نہ حکومت آئندہ کوئی ایسا ارادہ رکھتی ہے

متعلقہ عنوان :