شین واٹسن نے رومان رئیس کو پاکستان کا مستقبل قرار دیدیا ، رومان رئیس صلاحیتوں سے مالا مال اور بہترین باؤلر ہیں ، شین واٹسن،رومان رئیس اب تک کھیلے گئے میچوں میں شاندار رہے ہیں،ٹی ٹوئنٹی کو بہتر سمجھتے ہیں ، دباوٴ سے اپنے آپ کو کیسے نکالنا ہے وہ اچھی طرح جانتے ہے، انٹرویو

ہفتہ 13 فروری 2016 09:14

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین آل راوٴنڈر شین واٹسن نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے منتخب ہونے والے نوجوان پاکستانی فاسٹ باوٴلر رومان رئیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صلاحیتوں سے مالا مال اور بہترین باوٴلر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مستقبل ہیں ۔رومان رئیس پی ایس ایل میں شین واٹسن کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں جبکہ انھیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

شین واٹسن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہماری ٹیم میں بائیں ہاتھ سے فاسٹ باوٴلنگ کرنے والے رومان رئیس اب تک کھیلے گئے کچھ میچوں میں شاندار رہے ہیں، وہ باصلاحیت اور نوجوان ہیں اور وہ اپنے کھیل کے حوالے سے بہتر سمجھ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ رومان رئیس گیم اور ٹی ٹوئنٹی کو بہتر سمجھتے ہیں جبکہ دباوٴ سے اپنے آپ کو کیسے نکالنا ہے وہ اچھی طرح جانتے ہے، وہ واحد کھلاڑی تھے جو میرے ساتھ کھڑے رہے اور جتنے میچز کھیلے ہیں ان میں وہ متاثر کن کارکردگی دکھائی۔

رومان رئیس نے 40 ڈومیسٹک میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ پی ایس ایل میں اب تک انھوں نے 5.88 کی شاندار اوسط سے باوٴلنگ کی ہے۔شین واٹسن نے پی ایس ایل کی تعریف کی اور اسے پاکستان کرکٹ کے لیے سود مند قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے شاندار چیز ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ دینے کے لیے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے بہترین چیز ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :