موسم سرما مارچ کے وسط تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 13 فروری 2016 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف نے کہا ہے کہ سردی کی لہر مزید ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گی اس سال موسم سرما مارچ کے وسط تک جاری رہے گا ۔ آئندہ 8 سے 10 روز میں بالائی علاقوں میں بارش اور شمالی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایلنینو کے باعث موسم سرما کی بارش تاخیر سے ہو رہی ہیں دنیا میں ہر چار سے پانچ سال بعد ایلنینو کا سال آتا ہے جس میں بارشیں وقت پر نہیں ہوتیں انہوں نے کہاکہ جب سمندر معمول سے زیادہ گرم یا ٹھنڈے ہونے کے باعث موسمیاتی تبدیلی ایلنینو میں تبدیل ہو جاتی ہے انہوں نے کہاکہ سردی کی لہر مزید ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گی اس سال موس سرما مارچ کے وسط تک جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چھ سے دس روز میں بالائی علاقوں میں بارش اور شمالی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :