کرک ، نماز جمعہ کی امامت پر تنازع، ایک امام نے فائرنگ کرکے دوسرے کو قتل کردیا ، دو نمازی بھی زخمی

ہفتہ 13 فروری 2016 09:28

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء) کرک میں نماز جمعہ کی امامت پر تنازعہ ، ایک امام نے فائرنگ کرکے دوسرے کو قتل کردیا ، دو نمازی بھی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز کرک کی ایک جامع مسجد میں دو علماء کے درمیان امامت کے لئے تنازع پیدا ہوگیا اور جب مولانا عمران امامت کیلئے کھڑ ے ہوئے تو مولانا شاکر نے فائرنگ کردی جس کے باعث مولانا عمران موقع پر جاں بحق جبکہ دو نمازی زخمی ہوگئے فائرنگ کے بعد مولانا شاکر موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :