14 فروری،16سال سے کم عمر بچوں پرموٹر سائیکل چلانے پر پابندی، ون ویلرز اور اسکے والد کے خلاف مقدمہ درج ہوگا،کمسن ڈرائیور حادثات کا موجب بنتے ہیں ،کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں

ہفتہ 13 فروری 2016 09:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء)14 فروری،16سال سے کم عمر بچوں پرموٹر سائیکل چلانے پر پابندی، ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے خصوصی طور پر بڑی شاہراوں گنجان آباد علاقوں کی سڑکوں پر 16سال سے کم عمر بچوں پرموٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے مطابق والدین کو چاہیئے کہ وہ چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں تاہم ون ویلرز جہاں بھی دیکھے گئے ان کے ان کے والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کمسن ڈرائیور حادثات کا موجب بنتے ہیں ۔