نادرا حکام نے اوور سیز شناختی کارڈ کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم، نئی پالیسی مرتب کرلی، اوور سیزشناختی کارڈ اب بغیرپاسپورٹ کے بنایا جائے گا

ہفتہ 13 فروری 2016 09:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء) نادرا حکام نے اوور سیز شناختی کارڈ بنانے کے لئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرتے ہو ئے نئی پالیسی مرتب کرلی ہے ۔ اوور سیز شناختی کارڈ بنانے کے لئے پاسپورٹ کی شرط لازمی تھی اور پاسپورٹ دیکھ کر شہریوں کو انگریزی میں اوور سیز شناختی کارڈ جاری کیا جاتا تھا ۔ تاہم نئی پالیسی کے مطابق اوور سیزشناختی کارڈ اب بغیرپاسپورٹ کے بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں نادرا خیبر پختونخوا کے حکام کو بھی آگاہ کردیاگیاہے۔ نئی پالیسی کے تحت شہری کے ساتھ ان کے والد ، والدہ یا بہن بھائی کو نادرا کے دفترآنا ہو گا جو کہ انگھوٹھے کے ذریعے تصدیق کر کے اس وقت فارم جمع کرینگے ۔ تعلیم یافتہ ہونے پر شناختی کارڈ کے لئے والد ، والدہ کی وفات ہونے کی صورت میں ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی شرط بھی ختم کردی ہے عمر سے متعلق کسی قسم کے دستاویزات نہ ہونے پرفیملی ممبرز کی تصدیق پر شناختی کارڈ فارم جمع کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :