کراچی، اینٹی کرپشن کورٹ میں فضل اللہ پیچوہوکے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 13 فروری 2016 09:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء)کراچی میں اینٹی کرپشن کورٹ نے سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہوکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہوکے وارنٹ گرفتاری 9مارچ کیلئے جاری کئے ہیں، سیکرٹری تعلیم خلاف کارروائی ایک ہائی اسکول کے استاد کی شکایت پرعمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے باربار نوٹس کے باوجود عدالت میں نہ پیش ہونے پرعدالت نے فضل اللہ پیچوہوکے وارنٹ جاری کئے،سیکریٹری تعلیم پراختیارات کے ناجائز استعمال کاالزام ہے۔

متعلقہ عنوان :