کار کے بمپر میں چھپ کر سپین داخل ہونے کی کوشش ناکام

ہفتہ 13 فروری 2016 09:37

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء)کار کے بمپر میں چھپ کر سپین داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔سپین رینجرز نے 29 سالہ نوجوان کو گاڑی کے پچھلے بمپر میں چھپ کر سپین داخل ہونے کی ناکام کوشش کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے اس لڑکے کا کھوج، دل کی دھڑکن کا کھوج لگانے والے آلے کی مدد سے لگایا۔ رینجرز کے مطابق، گنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو جب بمپر سے باہر نکالا گیا تو، اس کی حالت مخدوش تھی۔ اور اس کیلئے سانس لینا بھی دشوار ہو رہا تھا۔ تارک وطن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔