افغانستان : پولیس اہلکار نے 5 ساتھیوں کونشہ آور دوا پلا کر قتل کردیا ، سات زخمی

ہفتہ 13 فروری 2016 09:34

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء) افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے نشہ آور دوا پلا کر اپنے پانچ ساتھیوں کو بے ہوش کرنے کے بعد انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے نائب سربراہ بریگیڈئر جنرل رحمت اللہ اعترافی نے بتایا کہ قندھار کے ضلع زہادی میں واقع پولیس چوکی پر ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں کو نشہ آور دوا پلا کر پہلے بے ہوش کیا اور پھر فائرنگ کرکے پانچ کو ابدی نید سلا دیا جبکہ سات اہلکار فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا صوبائی گورنر کے ترجمان صمیم خپالواک نے بھی واقع کی تصدیق کی ہے

متعلقہ عنوان :