سیمی کو آخری اوور ان کی خواہش پر دیا میں اور حفیظ پر اعتماد نہیں تھے، شاہد آفریدی

جمعہ 12 فروری 2016 09:17

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء) پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آخری اوور میں صرف 13رنز درکار تھے تو ہم سب پریشان ہو گئے۔

(جاری ہے)

میرے پاس یامین اور سیمی میں سے کوئی ایک چوائس تھی۔ میں اور حفیظ آخری اوورسیمی کو دینے کیلئے پراعتماد نہیں تھے لیکن سیمی نے کہا کہ مجھے اوور دو میں روک لوں گا اور اس نے واقعی یہ کر دکھایا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے ہی پی ایس ایل میں ہونے چاہئے۔ گراونڈ میں کراوڈ بھی بہت تھا انہوں نے اس میچ کو بہت انجوائے کیا۔

متعلقہ عنوان :