لاہوریوں کے لیے خوشخبری، ترک کمپنی البیراک شہر میں منفرد اے ٹیکسی سروس شروع کریگی

جمعہ 12 فروری 2016 09:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء )لاہوریوں کے لیے خوشخبری، ترک کمپنی البیراک کی جانب سے لاہور شہر میں منفرد اے ٹیکسی سروس شروع کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر سو نئی ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں پر مشتمل اے ٹیکسی سروس کو شہری گھر بیٹھے استعمال کرسکیں گے، میٹر تک رسائی کی وجہ سے متعین کردہ ریٹ کے مطابق شہری خود کرایہ کا حساب لگاسکیں گے۔

(جاری ہے)

سروس کو مزید آسان بنانے کے لئے اینڈرائیوڈ فون ایپ بھی استعمال کی جارہی ہے ، دوران سفر جی پی ایس سسٹم کی مدد سے سفر کی درست سمت کا تعین بھی کیا جاسکے گا، چوبیس گھنٹے سروس کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن اور شہر کے پندرہ اہم مقامات پر ٹیکسی اسٹینڈز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا،اے ٹیکسی سروس ترک کمپنی پلیٹ فارم کے سپرد کی گئی ہے جو ان دنوں ٹیکسی ڈرائیوروں کو تربیت بھی فراہم کررہی ہے۔